انٹرنیٹ سروس بند ہے ۔میری روزی روٹی کا کیا ہوگا ؟

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو منگل روز گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں مظاہرے شروع ہوگئے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے ملک بھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کی وجہ آن لائن کاروبار سے وابستہ لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تیسرا روز ہے کوئی دیہاڑی نہیں لگی

وی نیوز کی ملاقات ایک فوڈ پانڈ ڈلیوری بوائے سے ہوئی میں اس سے پوچھا کیا ڈلیور کر کے آرہے ہو تو وہ پریشانی میں بولا آج تیسرا روز ہے کوئی دیہاڑی نہیں لگی۔ ہم روز کی اجرت کمانے والے لوگ ہیں ہمارا سٹم انٹرنیٹ سے چلتا ہے مگر سروس نہ ہونے کی کوئی کام نہیں ہے۔

ہنگاموں کی وجہ سے مزدوری بھی نہیں مل رہی

ڈلیوری بوائے کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہمیں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑئے ہوئے ہیں کہ اب کیا کریں ،ہنگاموں کی وجہ سے مزدوری بھی نہیں مل رہی ۔ہم غربیوں کا کوئی نہیں سوچا رہا سب اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں غریب عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے

اوبر ،کریم سروس بھی متاثر

انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے آن لائن سواری منگوانے کی سہولت بھی ختم ہو چکی ہے۔ اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کی وی نیوز سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا پچھلے تین روز سے کوئی کام نہیں ہوا۔لاکھوں لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہیں سب ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھ ہیں کہ کب حالات ٹھیک ہونگے اور ہم اپنے روزگار پر جائیں گئے۔

نیٹ نہیں ہوگا تو ہمیں لوکیشن نہیں آئے گی

جب نیٹ نہیں ہوگا تو ہمیں لوکیشن نہیں آئے گی جس کی وجہ سے ہم مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچا پائیں گے، ہماری تو دعا ہی کہ حالات ٹھیک ہو جائیں ورنہ بے روزگاری کی ایک بڑی لہر آئے گی۔

سپلائی نہ آنے کی وجہ  سے پیٹرول بھی نہیں مل رہا

ملک میں جاری احتجاج اور روڑ بلاک ہونے کی وجہ سے پمیس پر سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پیٹرول نہ آنے کی وجہ سے بند پڑئے ہیں۔ پمپ پر کام کرنے والوں نے وی نیوز کو بتایا کہ رات سے سپلائی نہیںآرہی ،پیٹرول ڈلوانے والے آرہے ہیں لیکن مایوس ہو کر چلے جاتے ہیں ۔

مالک ہمیں کام سے بھی نکال دے گا

ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ روز مزید یہ ہی صورتحال رہی تو مالک ہمیں کام سے  بھی نکال دے گا۔ جب چیزیں ہی سیل نہیں ہوگی تو مالک ہمیں کہاں سے پیسے دے گا

لاہور کی غلہ منڈیوں  میں پھل اور سبزیوں کی سپلائی بھی متاثر

جہاں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے آن لائن کاروبار تباہ ہو رہا ہے وہیں روڑ بلاک ہونے کی وجہ سے روز مرہ کی مختلف اشیاء کا ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ناممکن ہو گیا ہے۔

روڑز بلاک ہونے کی وجہ سے لاہور کی منڈیوں میں سبزی اور پھل کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ منڈی میں کام کرنے والے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ بند سڑکیں ایک دو روز تک نہ کھلوائیں تو سبزی  اور فرورٹ مارکیٹ میں نہیں ملے گا جو ملے گا وہ عام انسان کی قوت خرید  سے باہر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp