رانا ثناء اللہ کا عمران خان کی نئے کیسز میں گرفتاری کا عندیہ

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست خارج ہونے کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مزید کیسز میں بھی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمعے کو ضمانت خارج ہونے کی صورت میں عمران خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس کیس کے علاوہ لاہور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کرنے اور دیگر کسی بھی کیس میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp