گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون نے طویل عمری کا راز بتادیا

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرم نے اپنی 116ویں سالگرہ منالی، 21 اگست 1909 کو انگلینڈ کے گاؤں شپٹن بیلینجر میں پیدا ہونے والی کیٹرم کو رواں برس اپریل میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ زندہ شخصیت قرار دیا تھا۔

اس سے قبل یہ اعزاز برازیل کی نن ایناکینابارو لوکس کے پاس تھا جو اپریل میں 116 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟

اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے ایتھل ہمیشہ ایک سادہ مگر گہری نصیحت کرتی ہیں کہ کبھی کسی سے بحث نہ کرو، جھگڑا نہ کرو، دوسروں کو سنو مگر وہی کرو جو دل چاہے۔

ایتھل کیٹرم برطانیہ کے علاقے سرے میں ایک کیئر ہوم میں رہتی ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ میڈیا کی توجہ سے دور، سکون کے ساتھ اور گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔

کیئر ہوم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایتھل اور ان کے اہل خانہ ان تمام نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات پر بے حد شکر گزار ہیں جو انہیں اس خاص دن پر موصول ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹھنڈ کا بادشاہ: سوئس ایتھلیٹ نے برف میں 2 گھنٹے گزار کر گنیز ریکارڈ توڑ دیا

’ہر موقع کو مثبت انداز میں قبول کرو، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ وہ کہاں لے جائے گا، اعتدال سے جیو اور ذہنی سکون رکھو، یہی لمبی اور خوشگوار زندگی کا راز ہے۔‘

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی خصوصی پیغام میں ایتھل کیٹرم کی ’ریکارڈ ساز زندگی‘ کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایتھل کیٹرم نہ صرف دنیا کی معمر ترین زندہ خاتون ہیں بلکہ برطانیہ کی تاریخ میں بھی اس عمر تک پہنچنے والی پہلی شخصیت ہیں۔

مزید پڑھیں: ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟

ایتھل کیٹرم کی زندگی آزمائشوں اور کامیابیوں سے بھری رہی ہے۔ وہ 8 بہن بھائیوں میں ایک ہیں، ان کی بڑی بہن گلڈیس 104 سال تک زندہ رہیں۔ 1933 میں وہ نارمن کیٹرم سے رشتہ ازدواج میں بندھیں جو 1976 میں وفات پا گئے۔ بدقسمتی سے ان کے بیٹے جم کا انتقال 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہوا جبکہ بیٹی اینی 2020 میں 82 برس کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔

اس کے باوجود ایتھل کیٹرم آج بھی اپنی 3 پوتی نواسیوں اور 5 پڑپوتے پوتیوں کے ساتھ خاندان کا محور بنی ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘