ٹھنڈ کا بادشاہ: سوئس ایتھلیٹ نے برف میں 2 گھنٹے گزار کر گنیز ریکارڈ توڑ دیا

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئٹزرلینڈ میں ایک دلیر ریکارڈ ہنٹر نے اپنی طاقت اور برداشت کا ایسا مظاہرہ کیا جس پر ہر کوئی حیران ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سوئس پاورلفٹر ایلیس مائر نے نہایت سرد موسم میں صرف سوئمنگ ٹرنک پہن کر تقریباً 2 گھنٹے تک برف میں دفن رہ کر تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے ایک گھنٹے 45 منٹ کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 گھنٹے اور 7 سیکنڈز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’ویر وولف سنڈروم‘ کیا ہے؟ اس میں مبتلا نوجوان گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ کیسے بنا؟

مائر کا کہنا تھا کہ سخت ٹھنڈ نے انہیں اتنا پریشان نہیں کیا، جتنا برف کا وزن ان کے لیے تکلیف دہ رہا۔

 ان کا یہ مشن جسمانی اہلیت کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنی حدود بڑھانے اور خود پر اعتماد کرنے کی تحریک دینا تھا۔

مائر نے یہ کارنامہ گزشتہ ریکارڈ یعنی ایک گھنٹے 45 منٹ 2 سیکنڈز سے آگے بڑھ کر انجام دیا، جو ایک پولش کھلاڑی نے 2022 میں قائم کیا تھا۔

 انہوں نے نہ صرف برف میں برداشت کا مظاہرہ کیا بلکہ انسانی جسم کی ناقابلِ یقین حد تک ٹھنڈ برداشت کرنے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مرغ ہوٹل نے میدان مارلیا، گنیز بک میں شامل

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے مائر کے اس کارنامے کو تسلیم کیا اور اسے ’بیسٹ ٹائم ان فل باڈی کانٹیکٹ ود سنو‘ کا اعزاز دیا۔

 کیا یہ صرف ایک ریکارڈ ہی ہے؟

یہ چیلنج بظاہر مزاحیہ لگ سکتا ہے، مگر اس کے اندر پوشیدہ پیغام یہ ہے کہ انسان اپنے جسمانی اور ذہنی حدود کو آزما کر حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔

اس واقعے نے شاید موسمِ سرما کے بارے میں عمومی تاثر بدل دیا ہے کہ برف صرف سردی یا تفریح کا ذریعہ ہوتی ہے۔ اب یہ برداشت اور حوصلے کی علامت بھی بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم