’آپ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟‘، انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوال کا بہترین جواب بل گیٹس نے بتادیا

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں نوکری کے انٹرویوز کے دوران سب سے مشکل اور ناپسندیدہ سوال سمجھا جاتا ہے کہ ’آپ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟‘۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سوال کا منفرد اور بہترین جواب بتا دیا ہے جسے ماہرین ’مذاکرات کی ماسٹر کلاس‘ قرار دے رہے ہیں۔

امریکی بزنس ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق ایک انٹرویو میں جب گیٹس سے پوچھا گیا کہ وہ اس سوال کا جواب کیسے دیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کمپنی مجھے اچھا پیکیج دے گی تاکہ میں رسک لے سکوں۔ مجھے کمپنی کے مستقبل پر اعتماد ہے اس لیے میں فوری نقد رقم سے زیادہ اسٹاک آپشنز کو ترجیح دوں گا۔ مجھے معلوم ہے دیگر کمپنیاں زیادہ دیتی ہیں لیکن مجھے منصفانہ رویہ اور آپشنز زیادہ اہم لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

بل گیٹس کا یہ سادہ سا جواب ان کے وژن اور مستقبل بینی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہی حکمتِ عملی ان کی دولت کا اہم سبب بھی بنی کیونکہ ان کی بیشتر دولت مائیکروسافٹ کے شیئرز سے بنی۔

ماہرین کے مطابق بل گیٹس کا جواب نہ صرف خود اعتمادی اور حوصلے کی علامت ہے بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ طویل المدتی وابستگی چاہتے ہیں۔ یہ جواب شفافیت، اعتماد اور کمپنی کے مستقبل پر یقین کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسی انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس شعبے میں کام نہیں کر سکتے تو گیٹس نے اعتراف کیا کہ وہ کبھی بھی سیلز یا مارکیٹنگ کے شعبے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کہا میں فطری طور پر سیلز یا مارکیٹنگ کا ماہر نہیں ہوں، میری دلچسپی ہمیشہ پروڈکٹ بنانے اور اس کی تعریف پر مرکوز رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک

فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

ویڈیو

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب