نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔
انجینیئر محمد علی مرزا گرفتار pic.twitter.com/Zf0MufuEfq
— Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) August 25, 2025
اطلاعات کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور سخت سیکیورٹی میں انہیں تحویل میں لیا گیا۔ گرفتاری کا یہ عمل ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کے حکم پر انجام پایا۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، اور اکیڈمی سیل کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم گرفتاری کی وجوہات اور مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔