اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1500 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانے منتقل

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر جاری ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے دوران گزشتہ ہفتے سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 1585 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 1112 موٹر سائیکل اور 552 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف چالان بھی کیے گئے جن میں لین کی خلاف ورزی پر 821، بغیر لائسنس کے 114، غیر قانونی پارکنگ پر 2552، مخالف سمت میں ڈرائیونگ پر 808، فنسی نمبر پلیٹ اور سگنل کی خلاف ورزی پر 1169 جبکہ بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر 998 کارروائیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 94 کارروائیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

اوورلوڈ ہیوی ٹریفک کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر ایکشن لیا گیا اور 4741 چالان کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں رکشہ کے داخلے پر پابندی کے باوجود 207 رکشہ جات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے 60 ڈرائیوروں کو چالان جبکہ 45 کو آگاہی فراہم کی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ مہم کے دوران بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟