پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک ویڈیو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ تاہم تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار
عمران خان اگست 2023 سے قانونی کیسز کے باعث جیل میں قید ہیں اور انہیں جنوری 2025 میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
PTI Chairman @ImranKhanPTI earlier today in ATC, Islamabad: #PakistanDemandsElection pic.twitter.com/KnsWDw66lX
— PTI (@PTIofficial) May 23, 2023
23 اگست کو ایک ٹک ٹاک صارف، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا حمایتی ہے، نے یہ ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کو 2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور 23 لاکھ سے زیادہ لائکس ملیں۔ بعد ازاں یہی کلپ دیگر صارفین نے بھی شیئر کیا جس پر لاکھوں ویوز آئے۔
اسی دوران عمران خان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا۔
حقائق جاننے کے لیے کی گئی ریورس امیج سرچ میں 23 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر سامنے آئی۔ اس تصویر میں عمران خان صاف ستھری شیو کے ساتھ سفید شلوار قمیض اور نیلے واسکٹ میں موجود ہیں۔ ان کے اردگرد وہی پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے ہیں جو وائرل ویڈیو میں دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روشنیوں سے ویرانی تک، لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کا خالی گھر
مزید تلاش میں اسی تاریخ کو نجی ٹی وی کی خبر بھی ملی جس میں عمران خان کی یہی تصویر شامل تھی۔ اس خبر کے مطابق عمران خان اس دن 8 کیسز میں ضمانت پر پیش ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ضمانت ملی تھی۔ بعد ازاں نیب نے عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ سیٹلمنٹ کیس کے حوالے سے تحقیقات کیں۔
اس طرح شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اصلی نہیں بلکہ ایڈیٹ شدہ ہے۔