کچھ افراد کے چہروں پر ڈمپل کیوں ہوتے ہیں؟

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لوگوں کے مسکراتے چہروں پر ڈمپل کافی خوبصورت لگتے ہیں۔

مگر ڈمپل یا گڑھے بہت کم چہروں پر نظر آتے ہیں۔

ڈمپل گالوں کے ایک یا دونوں جانب ہوسکتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ یہ خصوصیت چند چہروں کا ہی حصہ کیوں بنتی ہے؟
اکثر افراد کا ماننا ہے کہ ایسا جینیاتی طور پر ہوتا ہے مگر اس بارے میں کافی بحث بھی ہوتی ہے۔

تو کتنے افراد کے چہروں پر ڈمپل ہوتے ہیں؟ اس کا درست تخمینہ لگانا تو ممکن نہیں مگر 2300 سے زیادہ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں 37 فیصد افراد کے گالوں پر ڈمپل دریافت ہوئے۔

تو یہ ڈمپل بنتے کیسے ہیں؟
ماہرین کے خیال میں چہرے کا ایک مسل zygomaticus major اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ مسل چہروں کے تاثرات کے لیے اہم ہوتا ہے اور اس کی مدد سے ہی ہم مسکراہٹ کے دوران منہ کے کونوں کو اوپر اٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ڈمپل سے محروم افراد میں یہ مسل گالوں کی ایک ہڈی zygomatic bone کی شکل میں آغاز کرتا ہے اور پھر نیچے کی جانب ڈھلک کر منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے۔

ڈمپل والے چہروں پر یہ مسل ممکنہ طور پر 2 حصوں میں تقسیم ہوکر نیچے کی جانب ڈھلکتا ہے۔

ایک حصہ منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے جبکہ دوسرا منہ کے کونے کے نیچے والے حصے سے منسلک ہوجاتا ہے جبکہ اوپر موجود جلد سے بھی جڑا ہوتا ہے۔

مسلز کی اس تقسیم کے نتیجے میں مسکراتے ہوئے گالوں پر ڈمپل نمایاں ہوتے ہیں۔

عام طور پر گالوں میں ڈمپل بچپن میں ہی نمایاں ہوجاتے ہیں تو کئی بارغلطی سے اسے پیدائشی نقص بھی کہا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گالوں پر موجود ڈمپل ہی زیادہ عام ہوتے ہیں اور اس سے صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

جینز کا ممکنہ کردار
اس حوالے سے زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا تو مصدقہ طور پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ ڈمپل والدین سے ورثے میں بچوں میں منتقل ہوتے ہیں یا نہیں۔

مگر جن افراد کے گالوں پر ڈمپل ہوتے ہیں اکثر ان کے بچوں کے چہروں پر بھی ڈمپل موجود ہوتے ہیں، جس سے موروثی خصوصیت کا عندیہ ملتا ہے۔

مگر ضروری نہیں کہ ڈمپل والے ہر جوڑے کے بچوں کے چہروں پر ڈمپل موجود ہوں۔

اسی طرح کچھ افراد کے ڈمپل زندگی بھر ایک جیسے رہتے ہیں مگر کچھ افراد کے ڈمپل وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں۔

یعنی اگر کسی بچے کے چہرے پر ڈمپل ہیں تو ضروری نہیں کہ جوانی تک وہ موجود ہوں۔

اسی طرح اگر کسی بچے کے چہرے پر پیدائشی ڈمپل نہیں تو بھی لڑکپن میں ڈمپل بن سکتے ہیں۔

کیا ڈمپل پرکشش ہوتے ہیں؟
اگر آپ لوگوں سے پوچھیں کہ کیا انہیں ڈمپل پرکشش محسوس ہوتے ہیں تو مختلف آرا سننے کو ملے گی۔

مگر زیادہ تر افراد کے خیال میں ڈمپل سے لوگ زیادہ جوان یا پرکشش محسوس ہوتے ہیں۔

ویسے کچھ ثقافتوں میں ڈمپل کو خوبصورتی اور خوش قسمتی سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈمپل سے لوگوں کو دیگر کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ وہ خوشی کا اظہار بھی اس کی مدد سے کرسکتے ہیں۔

تو کیا آپ ان کو حاصل کرسکتے ہیں؟
اگر آپ گالوں پر ڈمپل چاہتے ہیں تو پلاسٹک سرجری کی ایک قسم سے ایسا ممکن ہے جسے ڈمپل پلاسٹی کہا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی، معرکۂ حق کے بعد ملک کا وقار بلند ہوا، شرجیل میمن

ایمان مزاری کا سزا معطلی کی درخواست پر صرف نوٹس جاری ہونے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

‘ہارڈننگ دی اسٹیٹ’ پالیسی میں ایف آئی اے کا کردار اہم، نئی طرز کا ادارہ بنے گا، محسن نقوی

پاکستان نے خطے کو جنگ سے بچایا، امریکا و ایران مذاکرات کا کریڈٹ اسلام آباد کو جاتا ہے، طاہر اشرفی

’دل کرتا ہے اپنا امریکی پاسپورٹ پھاڑ کر پاکستان میں ہی رہ جاؤں‘، سکھ یاتری کا پاکستانیوں سے محبت کا اعتراف

ویڈیو

میانوالی کی مرغ منڈی: مشہور اصیل سمیت ہر نسل کے مرغوں کی خرید و فروخت کا مرکز

پاکستان امن کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

کالم / تجزیہ

کیا مذاکرات کے شور میں تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے؟

ٹرمپ خان کا قالین

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو