جدید دور میں جہاں ٹیکنالوجی نے اتنی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں انسان ٹیکنالوجی کے ہاتھوں مفلوج ہو چکے ہیں، اور ایسے میں اگر انٹرنیٹ کو بند کر دیا جائے تو لوگوں کی زندگیاں ہی رک جاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی گزشتہ چند روز سے کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو منگل( 9 مئی) کےروز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ کشیدہ حالات کے پیشِ نظرملک بھر میں انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ سے عمران خان کی رہائی کا پروانہ تو جاری کر دیا گیا لیکن انٹرنیٹ سروس تا حال بحال نہیں ہو سکی۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو تو سپریم کورٹ سے رہائی مل گئی ہے انٹرنیٹ کو کب رہائی ملے گی؟
صارفین نے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے مخلتف میمز میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ کچھ نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ کے بغیر کیسے زندگی گزار رہے ہیں، اور کچھ نے درخواست کی کہ اب انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے۔
ایک صارف نے دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عوام انٹرنیٹ کے بغیر ایک اور دن گزارتے ہوئے، شیئر کی گئی تصویر میں لکھا تھا کہ میں انٹرنیٹ کےبغیر میں زندہ نہیں رہوں گا، مر جاؤں گا۔
Pakistani awam after another day without Internet 🥺#InternetShutDown pic.twitter.com/YGpveFwxQ5
— Aashir Abbas Malik 🍁 (@AashirAbbas11) May 11, 2023
نیوز اینکر پرسن رابعہ انعم عبید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو جہاں ملک و قوم کی اتنی فکر ہے تو عمران خان کے ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں انٹرنیٹ کی بھی فوری رہائی کا حکم دے دیتے۔
انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ جج صاحب! کم از کم یو ٹیوب کِڈز ہی کھلوا دیں، بچوں نے ناک میں دم کر دیا ہے۔
چیف جسٹس صاحب کو جہاں ملک و قوم کی اتنی فکر ہے تو خان کے ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں انٹرنیٹ کی فوری رہائی کا بھی حکم دے دیتے۔ Yt Kids ہی کھلوادیں جج صاحب ! بچوں نے ناک میں دم کردیا ہے۔
— Rabia Anum Obaid (@RabiaAnumm) May 11, 2023
لائبہ نامی صارف نے انٹرنیٹ بندش کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ یاد دلانا تھا انٹرنیٹ اور دیگر ایپس کو بھی بحال کر دیں۔
وہ یاد دلانا تھا کہ انٹرنیٹ اور دوسری آیپس کو بحال بھی کر دیں #imranKhanPTI #imran_khan #Apps #InternetShutDown
— Laiba__ 🇵🇰 (@Laiba___Ch) May 11, 2023
ایک صارف نے پوچھا کہ پاکستان کا انٹرنیٹ کتنے ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے، اور اس پر کون سی دفعات لگتی ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس کی بھی ضمانت آج ممکن ہو سکے گی۔
پاکستان کا انٹرنیٹ کتنے ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے اور اس پر کون کونسی دفعات لگی ہیں؟
کیا اس کی بھی ضمانت آج ممکن ہو سکے گی؟#InternetShutDown— Maria Anjum (@MariaAnjum11) May 12, 2023
مہنگائی سے پریشان عوام درخواست کرتی نظرآئی کہ برائے مہربانی انٹرنیٹ بندش کرنے والوں کی کچھ خبر لی جائے کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی بہت مہنگائی ہے اور غریب عوام نے 500 روپے کا جو انٹرنیٹ پیکج کرایا ہے وہ ختم ہو جائے گا۔
https://twitter.com/Zeeshan70905855/status/1656691470903005199?s=20
جہاں چند صارفین نے انٹرنیٹ بندش پر میمز کا سہارا لیا وہیں عمران خان کے چاہنے والے چند صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیئر پی ڈی ایم! ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا‘ برائے مہربانی اب انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔
Dear PDM honi ko koe nahi taal sakta… Please restore the internet! 🙄#InternetShutDown
— Kinza Arif (@KinzaArif5) May 11, 2023
واضح رہے عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بالکل بند ہے،جس کے بعد لوگ وی پی این کا استعمال کرتےہوئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔
مختلف حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے کیونکہ اس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔