’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باسط علی اور کامران اکمل نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کو بابر اعظم سے متعلق مشورہ دینے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن محمد حارث سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی 20 میچز کھیلتے ہوئے اپنے اسٹائل میں کچھ تبدیلیاں لانی چاہئیں؟

 اس کے جواب میں محمد حارث کا کہنا تھا: ’ہاں‘۔

اس پر ایک ٹی وی شو میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان باسط علی اور کامران اکمل نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ باسط علی نے کہا کہ محمد حارث بابر اعظم کے لیے ایسی بات کرے، تو اسے ڈنڈے سے مارنا چاہیے۔ انہوں نے کہ آپ کیا ہو کہ  آپ بابر اعظم کے بارے میں ایسی بات کر رہے ہو۔

انہوں نے استفسار کیا کہ اگر بابر اعظم کپتان ہوتا تو کیا وہ( محمد حارث) یہ بیان دیتا؟

یہ بھی پڑھیے بابر اعظم اور محمد رضوان کو خامیاں دور کرنے کا کہہ دیا ہے، عاقب جاوید

اسی شو میں کامران اکمل بھی شریک تھے، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے کہ کوئی کھلاڑی سے متعلق ایسی کوئی بات آئے تو اسے کیسے جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث بھی بچہ نہیں ہے۔ اسے بھی سب سمجھ ہے۔

’اسے کہنا چاہیے تھا کہ میں بابر اعظم کے متعلق کیسے بات کروں، اس نے پاکستان کے لیے اس قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،  پہلے مجھے سیکھنا چاہیے کہ میں کیسے اپنی بیٹنگ کو بہتر کروں۔‘

دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  محمد حارث کو ایسے سوال کا جواب دینے سے پرہیز کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کا ٹی 20 میچز میں رن ریٹ 39.83 ہے۔انہوں نے121 اننگز میں 4223 رنز بنا رکھے ہیں۔ جبکہ محمد حارث کا رن ریٹ 18.61 ہے۔ انہوں نے صرف 23 اننگز میں صرف 391 رنز بنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس نے نیوکلیئر ہتھیار سے لیس سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کرلیا

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی