کیا نیٹ فلکس اب بھی بند ہے؟ دنیا بھر سے شکایات کے انبار

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل کو دنیا بھر میں مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بڑے پیمانے پر بندش (آؤٹیج) کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس سیریز ہاؤس آف گینیس کی پہلی جھلک جاری، پریمیئر کب ہوگا؟

ویب آؤٹیج پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق شکایات کا سلسلہ شام 6:15 بجے (ایسٹرن ٹائم) سے شروع ہوا اور رات 9:30 بجے تک شکایات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی جو کہ ایک بڑی بندش کی علامت تھی۔ واضح رہے کہ یہاں بتایا جانے والا ٹائم پاکستان کے وقت سے 9 گھنٹے پیچھے ہے یعنی ایسٹرن ٹائم کے شام کے سوا 6 بجے کا مطلب پاکستان کے سوا 3 بجے (علی الصبح) ہے۔

اگرچہ کچھ صارفین نے اطلاع دی کہ ایپ دوبارہ کام کرنا شروع ہو گئی ہے لیکن اب بھی یہ مکمل طور پر فعال نہیں ہے۔

رات 10:30 (ایسٹرن ٹائم) بجے تک ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر شکایات کی تعداد گھٹ کر 6،592 رہ گئی۔

مزید پڑھیے: نیٹ فلکس بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مناظر استعمال کرنے لگا، کچھ طبقے ناخوش وجہ کیا ہے؟

بدھ 27 اگست 2025 کو صبح 8:06 بجے تک امریکا میں 66 فیصد صارفین کو ویڈیو اسٹریمنگ سروس کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ 16 فیصد صارفین نے ایپ کے مسائل کی شکایت کی جبکہ 18 فیصد صارفین سرور کنیکٹیوٹی کے مسائل کی شکایت کر رہے ہیں۔

صارفین کا ردعمل

متاثرہ صارفین نے اپنی ناراضی کا اظہار کرنے کے لیے ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے لیے بھی بند ہے۔ میں کچھ دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پوری اسکرین سیاہ ہے اور ٹائٹلز کھل نہیں رہے‘۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس اور ایمازون پر، احسن اقبال کے بیان پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے تاحال اس بڑے پیمانے پر پیش آنے والے مسئلے کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم ان کے آفیشل ہیلپ سینٹر پر تنبیہ کی گئی ہے کہ آپ کو بعض ڈیوائسز پر ٹائٹلز اسٹریمنگ کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟