وفاقی وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے گزشتہ شب کویت کے وزیرخارجہ شیخ جاراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت، بشمول کویت پر حملوں، پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرِ خارجہ نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے جذبات کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایران کا کویت کے ال عدیری ایئربیس پر میزائل اور ڈرون حملہ، امریکی مرکز تباہ کردیا
اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرِ غور امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور تاریخی، بھائی چارے کے رشتوں میں پاکستان کویت تعلقات کی مضبوطی کو دہرایا۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔














