گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنے جیمنی اے آئی امیج جنریٹر میں اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے جیمنی 2.5 فلیش امیج لانچ کر دیا ہے، جسے ابتدائی طور پر نینو بناناز کے نام سے جانچا جا رہا تھا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اب وائس یا ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے تصاویر میں ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں، جن میں کپڑوں کی تبدیلی، شرکا کی جگہ بدلنا، مختلف پس منظر میں ضم کرنا یا غیر ضروری عناصر کو ہٹانا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟

ٹیسٹ نتائج نے صارفین کو حیران کر دیا۔ مثال کے طور پر جب صرف دھڑ کی تصویر اور کرسیوں کا ایک عکس اپ لوڈ کیا گیا تو جیمنی نے پورا فوٹو تیار کر دیا جس میں بازو، ٹانگیں شامل کر کے شرٹ پر ادھورا رہ جانے والا لوگو بھی مکمل کردیا گیا۔

اسی طرح اس نے ایک تصویر سے مجسمے ہٹا کر ان کی جگہ حقیقت سے قریب تر سائے ڈال دیے اور ایک بچے کو پس منظر بدل کر اہرام مصر تک پہنچا دیا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ بس ایک تصویر فراہم کریں اور بتائیں کہ کیا تبدیلی چاہتے ہیں، باقی کام جیمنی چند سیکنڈز میں مکمل کر دے گا۔ یہ تیز رفتار فیچر فوٹو شاپ کے لیے مزید سخت مقابلہ بن گیا ہے، کیونکہ وہی کام جو ڈیزائنرز کو زیادہ وقت لیتے تھے، اب لمحوں میں ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

کمپنی نے اس فیچر کے ساتھ اپنا سن تھ آئی ڈی واٹرمارک بھی شامل کیا ہے تاکہ اے آئی سے تیار ہونے والے مواد کی نشاندہی کی جا سکے۔

جیمنی 2.5 فلیش امیج گوگل اے آئی اسٹوڈیو، جیمنی اے پی آئی اور ورٹیکس اے آئی پر دستیاب ہے، جس کی قیمت 0.039 ڈالر فی تصویر رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ