وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بریفنگ میں وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دوران سفر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلابی صورتحال پر مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزرا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم نے فضائی جائزے کے دوران ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نارووال میں سیلابی صورتحال پر مزید تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp