ملک میں قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری خالد شاہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی نے 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا بل مسترد کردیا، مزاحمت کا اعلان
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 227 اے کے تحت پارلیمنٹ اسلامی قوانین کے مطابق فیصلے کرنے کی پابند ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ آرٹیکل 227 کے مطابق حدود اسلام میں قانون سازی کو لازمی قرار دیا جائے۔
یہ درخواست پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے مختلف سابقہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں اس درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا تھا۔