سپریم کورٹ: چیک ڈس آنر کے 2 مقدمات میں اہم فیصلے

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے چیک ڈس آنر کے 2 علیحدہ مقدمات میں ملزمان علی رضا اور شکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس ملک شہزاد گھیبہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے علی رضا کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت صرف قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرے گی، قرآن پر فیصلے نہیں ہوں گے۔

دوران سماعت فریقین کی باہمی رضا سے قرآن مجید عدالت میں لایا گیا، تاہم ملزم نے بعد میں قرآن کی شرط واپس لے لی۔

مزید پڑھیں: قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

دوسری سماعت میں پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شکیل کے خلاف پہلے سے 10 مقدمات درج ہیں اور وہ سونے کے کاروبار میں دھوکا دہی میں ملوث ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مقدمات کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ صرف اپیل دائر کرنے سے ضمانت نہیں ملتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے