سندھ کے عوام کو فکر نہ کریں، سیلاب سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، شرجیل میمن

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام سیلابی صورتحال پر پریشان نہ ہوں، حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور کشتیوں سمیت ہر ممکن سہولت مہیا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‘اس کا بہت فائدہ ہوگا’، سیلاب سے متعلق عمران خان کا متنازع بیان وائرل

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کردہ سیل کی نگرانی کر رہے ہیں، بلاول بھٹو متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب کے بعد صوبائی حکومت نے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے کر مؤثر اقدامات کیے تھے، جن کے باعث اب حالات سے بہتر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیلابی ریلے سے ہونے والی تباہ کاری پر ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانے سے متعلق تین صوبائی اسمبلیوں نے قراردادوں کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈیم ہوتا تو بھی قدرتی آفات کو مکمل طور پر نہیں روکا جاسکتا، البتہ قدرتی گزرگاہوں پر آبادی یا سوسائٹیاں قائم کرنے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp