ملک بھر میں سیلابی صورتحال: عوامی نمائندے عوام کی خدمت کیسے کر رہے ہیں؟

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد سیاسی قیادت متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہی ہے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی میں مصروف ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف

20 اگست کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیراعظم نے ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور تمام وسائل متاثرہ عوام کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔ آج وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلٰی پنجاب پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پنجاب میں آنے والے سیلاب کا جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کو انصاف ملے گا، نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کیا جائے گا: گنڈاپور

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو بھی صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں موجود رہیں اور وہاں سیلاب زدہ علاقوں سے مکینوں کو انخلاء کرلیں اور ریسکیو کرنے کے عمل کی خود نگرانی کریں۔

وزرائے اعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا علی امید گنڈاپور نے سیلاب کے باعث ہونے والی نقصانات کے لیے بڑے معاوضے کا اعلان کیا، مرنے والوں کو 20 لاکھ فی کس، زخمیوں کو 5 لاکھ، مکمل تباہ شدہ گھروں کو 10 لاکھ جبکہ دکانوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بونیر اور صوابی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کشتی پر دریائے راوی کا شاہدرہ کے مقام پر جائزہ لیا، مریم نواز پنجاب نے کابینہ کے 12 وزراء کو مختلف اضلاع میں تعینات کیا اور وبائی وزراء کو فوری طور پر فیلڈ میں جانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وفاقی وزراء کی سرگرمیاں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال رات گئے تک متاثرین کے درمیان موجود رہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کرتار پور سے زائرین کے انخلاء کے عمل کی ذاتی نگرانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کے عوام کو فکر نہ کریں، سیلاب سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، شرجیل میمن

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی سمیت کئی دریاؤں میں تشویشناک صورتحال ہے اور عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری نے شاہدرہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی انتظامیہ سے بریفنگ لی۔

خیبر پختونخوا میں سرگرمیاں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بونیر اور پیر بابا کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی کیمپوں میں گئے، متاثرین کے ساتھ کھانا کھایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور مقامی حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp