2023 کے سیلابی ریلے میں پھنسے 6 سیاحوں کو بچانے والے ہیرو ظفر کی ویڈیو پھر وائرل

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2023 کے سیلاب میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانے بچانے والے تلہ کنگ کے ہیرو ظفر کی اپنے ٹریکٹر کی مدد سے 6 سیاحوں کو بچاتے ہوئے ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

2023 میں تلہ گنگ میں ایک دلیر شہری ظفر نے اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں تھیں، انہوں نے 6 سیاحوں کی گاڑی اچانک سیلابی ریلے میں مکمل طور پر ڈوب گئی تھی، اس واقعے کی ویڈیو اب 2025 کے سیلاب کے تناظر میں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟

صارفین ظفر کی جرات و بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ظفر جیسے ہیروز ہی اصل سرمایہ ہیں، جن کی بہادری سے معاشرہ زندہ ہے۔

یاد رہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پنجاب بھی تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، موسلا دھار بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی نے صوبے کے وسیع علاقے کو متاثر کر دیا۔ لاکھوں لوگ مشکلات کا شکار ہیں، ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال،وزیراعظم نے فوری اقدامات کا حکم دے دیا

گھروں، فصلوں اور کاروبار کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور حکومت و امدادی ادارے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

موسلا دھار بارشوں اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مشرقی علاقوں میں راوی، ستلج اور چناب ندیوں میں طغیانی آگئی ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے تقریباً 1.2 ملین لوگ متاثر ہوئے اور تقریباً 250,000 افراد بے گھر ہو گئے۔

اس دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد گھروں، فصلوں اور کاروبار کو شدید نقصان پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp