امریکا میں براؤن انڈے مارکیٹ سے کیوں واپس منگوالیے گئے؟

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن یعنی سی ڈی سی  نے براؤن انڈوں کے متعدد کارٹن مارکیٹ سے واپس منگوا لیے ہیں، جو سالمونیلا کے پھیلاؤ سے منسلک پائے گئے، اس وبا سے اب تک 14 ریاستوں میں 95 افراد متاثر اور 18 اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اصلی دیسی انڈے کی پہچان کیا ہے؟

بدھ کو جاری کیے گئے اس الرٹ کے مطابق یہ انڈے مشو،  ناگاتوشی پروڈیوس اور نجیامارکیٹس کے برانڈ نام سےسی اے 7695  کوڈ کے ساتھ بڑے براؤن کیج فری کارٹنوں میں پیک کیے گئے تھے، جن پر فروخت کی آخری تاریخ یکم جولائی 2025 سے 18 ستمبر 2025 تک درج تھی۔

متاثرہ انڈے 16 جون سے 9 جولائی 2025 کے دوران کیلیفورنیا اور نیواڈا سے تقسیم کیے گئے اور گروسری اسٹورز کے علاوہ فوڈ سروس ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھیجے گئے۔ یہ انڈے سن شائن یوکس اور اومیگا3 گولڈن یوکس کے نام سے بھی فروخت ہوئے۔

سی ڈی سی اور ایف ڈی اے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ انڈے فوری طور پر ضائع کریں یا جہاں سے خریدے تھے وہاں واپس کریں۔

ادارے کے مطابق سالمونیلا کے عام اثرات میں شدید دست، 102 ڈگری فارن ہائیٹ سے زائد بخار، قے، پانی کی کمی، خشک منہ و گلا اور چکر آنا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدی کی سزا 10 سال بعد معاف

یہ علامات عموماً انڈے کھانے کے 6 گھنٹے سے 6 دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں، اور زیادہ تر مریض 4 سے 7 دن کے اندر بغیر دوا کے صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

تاہم 5 سال سے کم عمر بچے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے مریضوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟