ٹرمپ کے ٹیرف سے بھارت میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خدشہ

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ

ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

فیشن اور ٹیکسٹائل مراکز جیسے تروپّر (Tamil Nadu) اور نوئیڈا کے صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آرڈرز منسوخ ہونے سے پیداوار بند ہو رہی ہے۔

 جھینگا ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے تو پہلے ہی چھانٹیاں شروع کر دی ہیں، جس سے دو ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا

ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا کا یہ قدم بھارت کی 87 ارب ڈالر کی برآمدات میں سے تقریباً 55 فیصد پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، جبکہ ویتنام، بنگلہ دیش اور چین جیسے حریف ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت اپنی معیشت کو خود انحصاری کی طرف لے جائے گا، تاہم تاجروں کو خدشہ ہے کہ یہ بحران بھارتی برآمدی شعبے کو تباہ کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘