7 سالہ بچی کی قبر کشائی، لاش غائب ہونے کی افواہوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ طور پر لاش غائب ہونے کے معاملے پر تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل

ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قبر سے بچی کی لاش غائب ہے، جس پر والد کی درخواست پر عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی سربراہی میں قبر کشائی کے احکامات جاری کیے۔

عدالت کی ہدایت پر پولیس، میڈیکل بورڈ، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود رہا، جبکہ قبرستان کے اطراف میں اضافی سیکیورٹی بھی تعینات کی گئی۔

قبر کشائی کے عمل کے دوران یہ واضح ہوا کہ بچی کی میت قبر میں موجود تھی اور افواہیں بے بنیاد نکلیں۔ بعد ازاں علینہ کی دوبارہ تدفین کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس اور مقتول مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کے لیے درخواست دائر کردی

یاد رہے کہ والد نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی 26 اگست کو وفات پا گئی تھی۔

تاہم تدفین کے بعد جب وہ دعا کے لیے دوبارہ قبرستان گئے تو قبر کے قریب سے کفن باہر پڑا ملا جس پر انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لاش غائب ہوگئی ہے۔ اسی خدشے کے تحت انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کے بعد تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور افواہوں کی تردید ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟