کھجور کے نو بڑے فوائد

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسے تو کھجور کے بہت فائدے ہیں لیکن آج ہم آپ کو کھجور کے نو بڑے فوائد بتا رہے ہیں۔

معدہ فعال کرتی ہے
تحقیق کے مطابق کھجور کھاتے ہی روزے کی وجہ سے سست پڑنے والا معدہ یک دم فعال ہوجاتا ہے اور غذا ہضم کرنے والے خامروں اور انزائم کی پیداوار شروع ہوجاتی ہے جو افطار کے بعد کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کی بہتری
نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے روزانہ کھجوریں کھائیں کیونکہ اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

توانائی کی فراہمی کا ذریعہ
کھجور کو توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ توانائی برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کی قدرتی مٹھاس دیگر میٹھی اشیاء کی نسبت خون کی شکر میں کم اضافہ کرتی ہے۔

بیماری سے محفوظ رکھتی ہے
کھجور کھانے والے سرطان اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجور میں دل اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جبکہ یہ دل کی شریانیں سکڑنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

ذہن کو تیز بناتی ہے
کھجور دماغ کے لیے بھی فائدے مند ہے اور ذہن کو تیز بناتی ہے۔ دن میں صرف دو کھجوریں ذہنی نشوونما کے لیے بہترین غذا ثابت ہوسکتی ہیں۔

اچھے امتحانی نتائج کیلئے فائدہ مند
کھجور دماغ کی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

ذہنی کمزوری سے بچاؤ
کھجور بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی ذہنی کمزوری کے عمل کو سست کرتی ہے۔

کولیسٹرول میں کمی
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور کھجور کا استعمال چینی کی جگہ مفید ہے کیونکہ چینی اس خاصیت سے محروم ہے ۔اس کیلئے کھجوروں کا پیسٹ بنا کر چینی کی جگہ اتنی ہی مقدار میں استعمال کریں تو کولیسٹرول میں کافی حد تک کمی ہوسکتی ہے۔

ریشے دار غذاؤں کی کمی پوری کرے
رمضان میں کھانے کے اوقات میں تبدیلی اور ریشے دار غذائیں نہ کھانے کے باعث قبض ہوسکتا ہے تاہم کھجوروں کے حل پذیر ریشے قبض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب میں کھجور کی تقریباً سو سے زائد جبکہ دنیا میں کھجوروں کی 3000 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ کسی زمانے میں سب سے زیادہ کھجوریں مدینہ منورہ میں ہوتی تھیں لیکن اب دیگر علاقوں میں بھی ان کی وافرمقدار میں پیدا ہوتی ہے۔

کھجوروں میں چند مقبول نام عجوہ، برہی، خلص، خضری، مجدولہ، نبوت، سیف، سقی اور سکری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران حراست ملزمان کو اب کیا سہولیات دستیاب ہوں گی؟

راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار

چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک