ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا چانس کتنے فیصد؟ سابق کرکٹرز نے بتا دیا؟

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم مقابلے سے پہلے سابق کرکٹرز احمد شہزاد، راشد لطیف اور محمد عامر نے اپنی رائے دی ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ میں کچھ کمزوریاں ہیں اور ٹیم کے فیصلے میچ کے نتیجے پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

احمد شہزاد کی رائے

احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی سپن بولنگ مضبوط ہے، لیکن مڈل آرڈر ابھی بھی کمزور نظر آ رہا ہے۔ بابر اعظم کو نمبر چار پر رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اسپن وکٹ پر بیٹنگ میں بہتر کام کر سکیں۔

انہوں نے فخر زمان کی عدم موجودگی اور حسن نواز کی تیاری پر بھی بات کی اور کہا کہ ٹیم کے کچھ فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کی طرف سے کیے گئے ہیں۔

احمد شہزاد نے اینکر جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا چانس 42 فیصد ہے۔

راشد لطیف کی رائے

سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ عثمان اور فخر جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں مڈل آرڈر کے لیے صحیح انتخاب اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں کھلاڑیوں کو لچک کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے تاکہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں توازن برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نمودار

احمد شہزاد نے اینکر کے خیال میں بھارت کی فتح کا امکان 60 فیصد جب کہ پاکستان کی کامیابی کا چانس 40 فیصد ہے۔

محمد عامر کا اندازہ

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کی جیتنے کی توقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر دعاؤں کے پاکستان کے جیتنے کا امکان 60 فیصد ہے، اور دعاؤں کے ساتھ یہ امکان مزید بہتر ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ میچ کل15 فروری، 2026 کو کولمبو کے آر پریماڈاسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے پاس 40 لاکھ روپے کہاں سے آگئے؟ دفتر خارجہ نے تحقیقات شروع کردیں

اصل سرجری سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

پاکستانی خاتون بائیکر کے لندن سے لاہور تک کے تاریخی سفر کا آغاز

عیدالفطر سے قبل جدہ کی تاریخی منڈیاں خریداروں سے بھر گئیں

ویڈیو

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

فیصل آباد کے اسٹارٹ اپ کا عالمی فیشن انڈسٹری تک کا سفر

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب