پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولینڈ کی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ حادثہ وسطی پولینڈ کے شہر ریڈوم میں پیش آیا جہاں فضائی شو کی تیاری جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق

پولینڈ کے وزیر دفاع وادسلاف کوسینیاک کامیش نے جائے حادثہ پر گفتگو میں کہا کہ اس حادثے میں ایک پولش آرمی پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ وہ ایک ایسا افسر تھا جو ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت بہادری اور لگن کے ساتھ کرتا رہا۔ میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جنرل کمانڈ آف آرمڈ فورسز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پوزنان کے قریب 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے اڑا تھا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شہری یا راہ گیر زخمی نہیں ہوا۔

فوجی حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی

پولش میڈیا پر جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایف 16 طیارہ بیریل رول ایروبک حرکت کے دوران قابو سے باہر ہوکر زمین پر آ گرا اور شعلوں میں لپٹ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ گر کر رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث رن وے کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد ریڈوم ایئر شو منسوخ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ