فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گئے ہیں۔
ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر آنے کی توقع ہے۔
تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گیے ہیں۔ تربیلا سے پانی کا ٹوٹل اخراج 156000 کیوسک ھو گا اور سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر ہو گی۔ ہمیشہ کی طرح سپل ویز اپریشن کرنے سے پہلے پیشگی اطلاع دی جایئگی۔
#Tarbela #StayAlert #StaySafe #FFD pic.twitter.com/6uCpbYkRK6— FFDLahore (@ffdlhr) August 30, 2025
ترجمان کے مطابق ہمیشہ کی طرح سپل ویز آپریشن کرنے سے پہلے عوام کو پیشگی اطلاع دی گئی۔
واضح رہے کہ پنجاب اور بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی اضلاع میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے سندھ کا اہم اجلاس، گڈو و سکھر میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ پر غور
نشیبی علاقوں میں نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ریسکیو ادارے اور مقامی انتظامیہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔