مالٹے کے حیرت انگیز طبی فوائد

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالٹا سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے جسے موسم سرما کے پھلوں کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق مالٹا کھانے سے انسان کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

مالٹا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، اسے نہ صرف چھیل کر بلکہ اس کا جوس نکال کر بھی پیا جاتا ہے۔

مالٹے کے فوائد
مالٹا خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے رنگت صاف ہوتی ہے۔اس کا رس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے ۔

مالٹوں میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے ۔اگر آپ روز مالٹا کھائیں گے تو جلد کے ڈھلکنے کا عمل سست ہوجائے گا ۔

نظام ہضم کی اکثر خرابیوں میں بھی یہ پھل بہت مفید ہے۔ اس کا جوس دل و دماغ کو فرحت بخشتا اور معدہ کو قوت دیتا ہے۔

وٹامن سی کی وجہ سے مالٹا مسوڑھوں میں خون آنے سے روکتا ہے۔

گرمی اور زہروں کو ختم کرتا ہے۔ وہم اور وحشت میں فائدہ دیتا ہے، طبیعت میں چستی و فرحت پیدا کرتا ہے، مالٹا زود ہضم ہے اور حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتا ہے، نیز غذا کے ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

مالٹوں میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی ہوتی ہے جو کہ آنکھوں کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی نظر تیز رکھنا چاہتے ہیں تو روز ایک مالٹا کھانے کی عادت ڈال لیں۔

مالٹا تو معدے اور جگر کی حدت اور سوزش کو ختم کرتا ہے ،لیکن مالٹے کا چھلکا بھی فائدے سے خالی نہیں۔ اس کاچھلکا بھی معدے کوقوت دیتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp