امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے بدظن کیوں ہوئے، امریکی اخبار نے بھید کھول دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کردی
امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائم میں شائع خبر کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیرِ اعظم مودی کو فون کر کے انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے نریندر مودی نے اس پر کوئی مثبت ردعمل دینے کے بجائے کہا کہ پاک-بھارت تنازع کا حل دونوں ممالک نے خود کیا، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں۔
اخبار کے مطابق اس انکار نے دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات میں سردی پیدا کر دی۔
نیو یارک ٹائمز نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے متعدد اہم شخصیات سے بات چیت پر مبنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اس انکار نے ذاتی تحفظات کو سفارتی سطح پر منتقل کر دیا، اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟
اس کشمکش نے نہ صرف ذاتی تعلقات کو نقصان پہنچایا بلکہ تجارتی اور دفاعی میدان میں بھی شکوک کو جنم دیا ہے، اور بھارت کے ممکنہ طور پر چین اور روس کے قریب جانے کے راستے بھی ہموار ہوئے ہیں۔