پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان والد بن گئے ہیں۔
شاداب خان نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے 2 تصاویر بھی شیئر کیں۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔
Alhamdulillah, Allah has blessed us with our first child, a beautiful daughter. Grateful beyond words for this blessing. Please keep us in your duas as we begin this new journey ❤️ pic.twitter.com/QUbcD7e1HI
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 30, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ اس نعمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں اور مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی، کیونکہ وہ اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاداب خان نے کرکٹ کے میدان سے باہر بھی اہم کامیابی حاصل کرلی
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب اور ان کی اہلیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔