ریکھا نے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی پر برسوں بعد خاموشی توڑ دی

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وُڈ اداکارہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔ مارچ 1990 میں انہوں نے دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ بظاہر یہ ان کی زندگی کا سکون بھرا فیصلہ لگ رہا تھا، لیکن حالات مختلف نکلے۔

مزید پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟

ریکھا نے بعد ازاں پروگرام میں بتایا کہ یہ شادی ’محبت پر مبنی نہیں تھی‘ بلکہ مکیش انہیں ایک اجنبی لگتے تھے۔ شادی کے بعد لندن کے ہنی مون پر انہیں احساس ہوا کہ دونوں کی سوچ اور مزاج میں شدید فرق ہے۔

ریکھا کے مطابق چند ہی مہینوں میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور طلاق کا خیال سب سے پہلے مکیش نے پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل  

افسوسناک طور پر کچھ عرصے بعد مکیش اگروال نے خودکشی کرلی۔ اس سانحے کے بعد ریکھا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، حتیٰ کہ انہیں ’چڑیل‘ جیسے الفاظ سے پکارا گیا اور شوہر کی موت کا ذمے دار قرار دیا گیا۔

اس وقت ریکھا نے وضاحت کی تھی کہ ہمارے رشتے میں ایک مرحلہ ایسا آیا جہاں ہم دونوں نے سمجھ لیا کہ یہ نااتفاقی ختم نہیں ہوسکتی۔

2004 میں ایک انٹرویو میں ریکھا نے کہا تھا جب وہ واقعی بڑی ہوئیں۔ یہ سن کر عجیب لگتا ہے مگر یہ واقعہ میری زندگی کا سب سے بڑا سبق تھا، اس نے مجھے سمجھا دیا کہ دنیا اصل میں کیسی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان، اداکارہ ریکھا اور ونود کھنہ کے رقص کی پرانی ویڈیو  ایک بار پھر وائرل ہونے لگی

ریکھا نے بتایا کہ شوہر کی موت کے بعد وہ صدمے، انکار، غصے، خود ترسی اور پھر آخرکار قبولیت کے مراحل سے گزریں۔ اس واقعے کے بعد ریکھا نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ