میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلیکون ویلی میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے خاموشی سے میٹا کے کم از کم 14 سے 18 ٹاپ اے آئی انجینئرز کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔

یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے انہیں روکنے کے لیے 250 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے ریٹینشن پیکجز کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسان جیسی ذہانت کب تک حاصل کرلے گی، یہ ترقی کتنی تشویشناک ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے بعض ریسرچ اسٹارز کو 4 سال کے لیے300  ملین ڈالر تک کی پیشکش کی اور 24 سالہ نوجوان محقق میٹ ڈائٹکے جیسے نمایاں ٹیلنٹ کو پہلے ہی سال میں 100 ملین ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ماہرین رقم کے بجائے وژن اور اسٹارٹ اپ کلچر کو ترجیح دیتے ہوئے میٹا چھوڑ گئے۔

خود ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میٹا کے بہت سے مضبوط انجینیئرز ایکس اے آئی جوائن کررہے ہیں، وہ بھی بغیر کسی غیرمعمولی ابتدائی معاوضے کے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے ایکس صارفین کو پیسے کمانے کا کونسا نیا طریقہ بتایا؟

’معاوضہ اب بھی اچھا ہے لیکن ناقابلِ برداشت نہیں، ایکس اے آئی کے پاس میٹا کے مقابلے میں کہیں زیادہ مارکیٹ کیپ بڑھانے کی صلاحیت ہے، ہم میرٹ پر مبنی ہیں، کوئی غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیں تو آپ کا معاوضہ بہت زیادہ بڑھ سکتا ہے۔‘

ٹیک میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک کم از کم 14  انجینئرز نے میٹا کو چھوڑ کر ایکس اے آئی جوائن کیا ہے، جبکہ بعض ذرائع یہ تعداد 18 تک بتا رہے ہیں، یہ سب کچھ مسک کے وژن اور رفتار کو دیکھتے ہوئے ہوا، نہ کہ زکربرگ کی ’مالی پیشکشوں‘ کے باوجود۔

مزید پڑھیں: نازیبا گفتگو کرنے پر میٹا کا ’بے قابو‘ اے آئی چیٹ بوٹ زیرعتاب، انکوائری جاری

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق زکربرگ نے ذاتی طور پر میٹا کی ’سپر انٹیلیجنس لیب‘ کے لیے بھرتی مہم کی کمان سنبھالی اور محققین کو سینکڑوں ملین ڈالر کے معاوضے پیش کیے۔

لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ میٹا کے اندرونی ڈھانچے میں بھاری تبدیلیاں، ادارے کے اندر کشیدگی اور تیز رفتاری کے دباؤ نے بھی ماہرین کو بددل کیا، خاص طور پر اس وقت جب ایلون مسک اپنی مقناطیسی شخصیت کے ذریعے انہیں اپنی طرف کھینچ رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟