دنیا کے امیر ترین اشخاص کی فہرست میں شامل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پیسے کمانے کا طریقہ صارفین کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایکس پر فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈکاسٹ پوسٹ کریں، اور پیسے کمائیں۔
مزید پڑھیں
ٹیکنالوجی سے جڑے نیوز پلیٹ فارمز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ایکس کے سبسکرائبڈ صارفین کو ٹی وی سیریز، موویز اور پوڈ کاسٹ کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتایا اور کہا کہ اس پر عمل کریں اور پیسے کمائیں۔
انہوں نے کہا کہ صارفین اب ایکس پر فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈکاسٹ پوسٹ کریں، سبسکرپشن آن کریں اور اپنا اکاؤنٹ مونیٹائز کروائیں اور پھر پیسے کمائیں۔
اس سے قبل بھی ایلون مسک نے 2 روز قبل ہمشیرہ ٹوسکا مسک کے ایکس پر ایک پیغام کے رد عمل میں کہا تھا کہ صارفین اب ایکس پر اپنی فل لینتھ موویز پوسٹ کر سکیں گے۔
دریں اثنا، ایلون مسک نے ایکس صارفین کے لیے ایک اور خوشخبری کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اے آئی آڈی اینسس فیچر جلد آرہا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین اپنے اشتہار کے لیے ایک ہدف مقرر کریں گے تو اے آئی سسٹم سیکنڈوں میں اس ہدف کو پورا کرکے دے گا۔
دوسری جانب ایلون مسک نے گزشتہ روز اتوار کو مارک زکربرگ کے زیر انتظام چلنے والے پلیٹ فارم میٹا کو بڑا لالچی قرار دیا، اور کہا کہ میٹا اپنے پلیٹ فارم پر مہم چلانے والے مشتہرین کا کریڈٹ لینے میں انتہائی لالچ کا مظاہرہ کررہا ہے۔