ایم اے جناح روڈ پٹاخہ گودام دھماکا، متاثرہ خاندان کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے معاملے پر متاثرہ خاندان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

جاں بحق نوجوان کی والدہ اور بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، لیکن اس واقعے کے بعد بھی دھماکا خیز مواد نہ ہٹایا گیا اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں، 2 افراد جاں بحق، 33 زخمی

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گنجان آباد علاقے میں آتش گیر اور دھماکا خیز مواد کی موجودگی سے مکینوں اور دکانداروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ عمارت میں میڈیکل سپلائیز کی مارکیٹ بھی قائم ہے جہاں بزرگ اور بیمار افراد خریداری کے لیے آتے ہیں، اس کے باوجود انتظامیہ غیر قانونی فیکٹری اور گودام کی سہولت کاری کر رہی ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ دھماکے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال دھماکا خیز مواد محفوظ طریقے سے تلف نہیں کیا گیا۔ ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت کسی عوامی مقام پر دھماکا خیز مواد کی تیاری یا ذخیرہ کرنے کا لائسنس بھی نہیں دیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹاخوں کے گوداموں اور فیکٹریوں کو شہری علاقوں سے منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے اعلیٰ سطحی عدالتی یا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دیا جائے اور فوری طور پر گودام میں موجود خطرناک مواد کو تلف کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

درخواست میں سندھ حکومت، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر جنوبی، ڈی جی سیپا اور سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی