پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جاوید آفریدی نے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Heartbroken by the devastation of the earthquake in Afghanistan💔. So many lives lost, families shattered, and loved ones in pain. Our prayers are with our Afghan brothers and sisters in these tough times.Zalmi Foundation pledges 10m PKR to support those struck by this calamity.
— Javed Afridi (@JAfridi10) September 1, 2025
جاوید آفریدی نے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا اور کہاکہ وہ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
زلمی فاؤنڈیشن ماضی میں بھی افغانستان میں ہونے والی قدرتی آفات پر افغان شہریوں سے اظہار یکجہتی اور امداد فراہم کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد: پشاور زلمی کا ’فلڈ ریلیف نمائشی میچ‘ کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے نے افغانستان میں تباہی مچا دی ہے، اور اب تک 800 سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے، اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔