سمندر کی تہہ سے 7000 سال پرانی قدیم شاہراہ دریافت

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آثار قدیمہ کے ماہرین کو کروشیئن جزیرے کے ساحل پر بحیرہ ’ایڈریاٹک‘ کی تہہ سے ایک کچی شاہراہ ملی ہے جس کے بارے خیال ہے کہ یہ 7000 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’پتھر کے زمانے کی یہ کچی شاہراہ پہلے ’نیولیتھک سائٹ‘ کا حصہ تھی۔ سمندر کے پھیلاؤ سے اب یہ شاہراہ ’کورچولا‘ جزیرے کا حصہ بن گئی ہے۔

’کورچولا‘ 8,000 سال قبل سرزمین کروشیا سے منسلک رہا ہے تاہم آخری برفانی دور (تقریبا 12,000 قبل مسیح) میں سطح سمندر میں اضافہ ہوا جس سے ’نیو لیتھک‘ جہاں سے یہ شاہراہ دریافت ہوئی جزیرہ ’کورچولا‘ کا حصہ بن گئی۔

ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ 13 فٹ چوڑی اس شاہراہ کوایک تہذیب ’ہاور‘ کے دور میں تعمیر کیا گیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھنے کے بعد یونیورسٹی آف زادر کے ماہر آثار قدیمہ میٹ پاریکا نے اس شاہراہ کو قریب سے دیکھنے کا فیصلہ کیا  اور اپنے ساتھیوں کی ایک ٹیم کے ہمراہ سمندرکی تہہ میں جا کراس کی تصاویر، سائز اور دور کے حوالے سے تمام تر تفصیلات اکٹھی کر لیں۔

خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ علاقہ بحیرہ روم کے بیشتر حصوں کے برعکس بڑی لہروں سے محفوظ رہا ہے۔

یونی ورسٹی آف زادر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ غالب امکان ہے کہ لوگ تقریباً 7,000 سال پہلے اس شاہراہ پر چلتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل