خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا، انفلوئنسرز، وی لاگرز اور سوشل میڈیا کو بھی میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل بھی پیش کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں خواتین کے تحفظ کے لیے ’پینک بٹن‘ نصب کرنے کا فیصلہ
ایوان میں ’خیبر پختونخوا پریس، نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اور بکس رجسٹریشن ترمیمی بل‘ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔
ترمیمی بل کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے اشتہارات بنانے والی ایجنسیز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں
مزید برآں پیمرا سے لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز کیبل سروس چلانے کے اہل ہوں گے۔