کوئٹہ میں نوجوان مصوروں کے درمیان 2 روزہ وال پینٹنگ کے مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے مرد و خواتین نے اپنے فن اور مہارت کے ذریعے دیواروں پر مختلف تصاویر بناکر وطن سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔
درجنوں مصورین نے قومی عمارتوں اور ثقافتی اور امن کے پیغامات پر مشتمل تصاویر کوئٹہ ایئر پورٹ کےقریب دیواروں پر نقش کیں۔ بہترین کارکردگی پر ان کو انعامات سے نوازا گیا۔ دیکھیے عامر باجوئی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔