پنجاب ہائر ایجوکیشن کے مختلف شعبوں میں نوکریوں کا اعلان

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) نے مختلف شعبوں میں نئی نوکریوں کے مواقع کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسامیان ایک سال کے معاہدے کی بنیاد پر دی جارہی ہیں اور کارکردگی کے مطابق اس کی مدت میں اضافہ ممکن ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ادارے میں مختلف اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں، انہوں نے امیدواروں کو درخواست دینے اور محکمہ کا حصہ بننے کی ترغیب دی، انہوں نے آن لائن درخواست کے لیے سرکاری لنک بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ 31 ہزار ملازمتیں، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کئی اہم عہدوں کے لیے بھرتیاں کر رہا ہے، جن میں ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اکاؤنٹنٹ، نیٹ ورک اسسٹنٹ اور ریسرچ اسسٹنٹ شامل ہیں۔ تنخواہیں لَمپ سم پیکج کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے چیف منسٹر پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (کے لیے بھی نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ یونٹ اسکالرشپ کے نفاذ، فنڈ مینجمنٹ اور نگرانی میں معاونت فراہم کرے گا۔

صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں دیگر اسامیوں میں پراجیکٹ مینیجر، ڈیٹا اینالسٹ، ویب ڈیویلپر، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، فنانس آفیسر، آئی ٹی اسسٹنٹ، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایگزیکٹو، ویڈیو ایڈیٹر، کیمرہ مین، ہیلپ ڈیسک نمائندگان، ڈرائیور اور آفس اٹینڈنٹ شامل ہیں۔

نوکریوں کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدوار 23 یا 25 ستمبر 2025 تک اپنی آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، جو پوسٹ کے مطابق مختلف ہیں۔ آن لائن فارم کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی کے ساتھ سی وی، شناختی کارڈ کاپی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرٹیفیکیٹس اور تازہ تصویر کو 24 یا 26 ستمبر 2025 شام 5 بجے تک کورئیر یا رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بھیجنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ میں ملازمت کے مواقع بند، 1500 سے زائد آسامیاں ختم

درخواستیں صرف مطلوبہ بینک ڈرافٹ یا ڈپازٹ سلپ جمع کروانے کے بعد قبول کی جائیں گی۔

فیس کتنی ہوگی؟

ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر کے لیے فیس 2 ہزار روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر، پراجیکٹ مینیجر، ڈیٹا اینالسٹ اور ویب ڈیویلپر کے لیے 1ہزار 500 روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، فنانس آفیسر، آئی ٹی اسسٹنٹ، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایگزیکٹو اور دیگر کے لیے ایک ہزار روپے اور ڈرائیور اور آفس اٹینڈنٹ یا نائب قاصد کے لیے 500 روپے فیس ہوگی۔ ادائیگی بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹ نمبر 6580045615700054 ، برانچ کوڈ 0320میں جمع کی جائے گی۔

درخواست دینے کے لیے کیا تقاضے پورے کرنا ہوں گے؟

درخواست دہندگان کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے اور ہر پوسٹ کے لیے علیحدہ درخواست جمع کرانی ہوگی، جس پر پوسٹ کا نام واضح طور پر لکھا ہوا ہو۔ سرکاری ملازمین متعلقہ چینل کے ذریعے این او سی کے ساتھ درخواست دیں۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا اداروں کو ادائیگی اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے سے مشروط ہوگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ

صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا، نامکمل یا دیر سے موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بھرتیاں حکومتی پالیسی کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور کم یا زیادہ اسامیاں دینے یا بھرتی کے عمل کو بغیر وجہ بتائے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟