وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دینے کے بعد مولانا نے ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے مال لے کر 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ دیا۔
Big breaking 🚨🚨
مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم پر وہی کا کیا کہ ” مینو نوٹ وکھا، میرا موڈ بنے” علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام مولانا نے 26 ویں ترمیم میں پیسے لے کر حکومتی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، علی امین گنڈا پور pic.twitter.com/GiTESXaATk— Muhammad Aalijah Khan (@MuhammadAalija1) September 2, 2025
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور کو ہٹانے کی تجویز پر صوبائی حکومت سیخ پا
’ہم مولانا فضل الرحمان کی حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔ میں نے اپنی جماعت کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چل سکیں گے۔‘
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ نظام سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہے ہیں، لیکن پہلی بار عمران خان کے دور میں ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ جب عمران خان نے مسلمانوں اور اسلام کا حوالہ دیا تو مولانا فضل الرحمان کو مسترد کردیا گیا۔ وہ بلوچستان جا کر کامیاب ہوئے اور ان کی کامیابی فارم 47 کے ذریعے سامنے لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو کس شرط پر بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا؟
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اس سے قبل بھی کئی بار مولانا فضل الرحمان پر تنقید کر چکے ہیں۔ ماضی میں ایک دوسرے کے سخت مخالف رہنے والی جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے دوران تعلقات کی بحالی کے لیے کئی مذاکرات کے دور ہوئے، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم تلخیاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔