بیجنگ میں بدھ کو منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں آبدوز ڈرونز، دیوہیکل میزائل اور لیزر ہتھیاروں نے حاضرین کو محو کر دیا، یہ پریڈ اس وقت ہوئی جب چین اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، اور اسے چین کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
فوجی ماہرین نے اس تقریب کو خاص توجہ سے مانیٹر کیا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سمیت کئی اہم عالمی رہنما شریک ہوئے۔
🚨🇨🇳🔥Beijing’s parade sent shockwaves to the West — debuting Type-100 tanks, DF-5C ICBMs, HQ-19 SAMs, anti-drone lasers, robot dogs, and swarms of combat drones. The skies thundered with jets, a clear message: China is ready, and the world is watching.@Intl_Mediatior pic.twitter.com/1qBH0alxz6
— Rizwan Shah (@rizwan_media) September 3, 2025
پریڈ سے قبل خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگِ عظیم میں جاپان پر چین کی فتح کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ملک کو ’ناقابلِ تسخیر‘ قرار دیا، بعدازاں جدید فوجی ساز و سامان تیانمن اسکوائر میں موجود ہزاروں افراد کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں فضا میں مسرت انگیز موسیقی گونج رہی تھی۔
بین البراعظمی میزائل
چین نے اپنی نئی دفاعی ٹیکنالوجی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے ڈی ایف 5 سی انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی، یہ بھاری بھرکم ایٹمی ہتھیار ’ڈونگ فینگ‘ سیریز کا حصہ ہیں اور انہیں بڑی، کیموفلاج کی گئی فوجی گاڑیوں پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا، چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق ڈی ایف 5 سی دنیا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آبدوز ڈرونز
پریڈ میں دو نئے دیوہیکل آبدوز نما ڈرونز اے جے ایکس 002 اور ایچ ایس یو 100 پیش کیے گئے، دفاعی تجزیہ کار الیکس لک کے مطابق، پہلا ڈرون ممکنہ طور پر جاسوسی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ڈرون بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نیول نیوز کے مطابق چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ’ایکسٹرا لارج ان مینڈ انڈر واٹر وہیکل‘پروگرام موجود ہے، جس کے کم از کم 5 ماڈلز پہلے ہی سمندر میں موجود ہیں۔
سپرسونک میزائل
پریڈ میں 4 نئے اینٹی شپ میزائل وائی جے 15، وائی جے 17، وائی جے 19 اور وائی جے 20 بھی پیش کیے گئے، یہ میزائل جہازوں یا طیاروں سے فائر کیے جا سکتے ہیں اور بڑے بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے بعض ماڈلز ہائپرسونک ہیں، جو آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ تیز پرواز کر سکتے ہیں۔
لیزر ہتھیار
پریڈ سے قبل جس ہتھیار نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ تھا ایل وائی 1 لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم، جسے دنیا کا ’سب سے طاقتور لیزر ہتھیار‘ قرار دیا جا رہا ہے، بڑے سفید ڈھانچوں پر مشتمل یہ نظام فوجی گاڑیوں پر نصب کر کے پیش کیا گیا۔
یہ ’ڈائریکٹڈ انرجی ویپنز‘ کم لاگت میں انتہائی درستگی سے بڑے نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا سمیت دیگر ممالک بھی اس پر کام کر رہے ہیں۔
بغیر پائلٹ کے گاڑیاں
آبدوز ڈرونز کے ساتھ ساتھ کئی سطحی ڈرونز، بغیر پائلٹ کے طیارے اور زمینی گاڑیاں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں، جو مختلف مقاصد کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جن میں کان کنی کی صفائی، سامان اور گولہ بارود کی ترسیل، فوجیوں کی منتقلی اور جاسوسی شامل ہیں۔
At the parade, China unveiled the DF-5C nuclear intercontinental ballistic missile, which has a destructive radius covering the entire planet, for the first time.
Other presentations included:
Strategic forces on land, at sea, and in the air – the nuclear triad.
The People's… pic.twitter.com/WYTlnsoCBu
— Jürgen Nauditt 🇩🇪🇺🇦 (@jurgen_nauditt) September 3, 2025
ریڈار سسٹمز
پریڈ میں جدید ریڈار سسٹمز بھی نمایاں رہے، زمین پر بڑے ڈیٹیکشن آلات اور فضا میں ریڈار سے لیس طیارے ملک کی نگرانی کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے رہے۔
پہلی بار کے جے 600 ارلی وارننگ طیارہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا، جسے آئندہ چند ماہ میں چین کے نئے ایئرکرافٹ کیریئر ’فوجیان‘ میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔