اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ میٹنگ آج دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کر رہے ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کے ایجنڈے میں کئی اہم معاملات شامل ہیں۔ ان میں ہائیکورٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کا معاملہ سرفہرست ہے۔
اسی طرح ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں پیش آنے والے مسائل بھی ایجنڈے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ فیملی ججز کے اختیارات سے متعلق معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں چند نکات کے اضافے کے لیے خطوط لکھنے والے ججز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔