کینیڈا میں گرفتار خالصتانی رہنما اندر جیت سنگھ گوسل ضمانت پر رہا، اجیت ڈوول کو چیلنج

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں گرفتار ہونے والے خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسل کو گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

رہائی کے فوراً بعد انہوں اپنے قریبی ساتھی اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ساتھ مل کر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی چیلنج کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اندرجیت سنگھ گوسل کو اونٹاریو سینٹرل ایسٹ کریکشنل سینٹر سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں، گروپتونت سنگھ پنوں

’گروپتونت سنگھ پنوں کا ساتھ دینے اور 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم کرانے کے لیے۔ دہلی بنے گا خالصتان۔‘

اسی موقع پر گروپتونت سنگھ پنوں نے اجیت ڈوول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں کینیڈا، امریکا یا کسی یورپی ملک میں آ کر ان کی گرفتاری یا حوالگی کی کوشش نہیں کرتے۔ ’ڈوول، میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔‘

مزید پڑھیں:کینیڈا میں کینیڈین شہری کا قتل، انڈیا نے بڑی غلطی کردی، جسٹن ٹروڈو

یاد رہے کہ گروپتونت سنگھ پنوں نے، جو بھارت میں کالعدم تنظیم سکھس فار جسٹس کے سربراہ ہیں، حال ہی میں بھارت کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے الزام میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے آزادیٔ ہند کے موقع پر لال قلعے پر پرچم کشائی روکنے والے کو 11 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اندرجیت سنگھ گوسل کی گرفتاری اور پس منظر

گروپت ونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی اور دایاں ہاتھ سمجھنے جانیوالے اندرجیت سنگھ گوسل 2023 میں ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کے بعد کینیڈا میں سکھ فار جسٹس کے منتظم بن گئے تھے۔

انہیں 19 ستمبر کو اونٹاریو میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران دیگر دو خالصتانی کارکنوں جگیپ سنگھ  اور ارمان سنگھ کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:مودی کو کینیڈا میں ہزیمت کا سامنا، سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاج کرکے دنیا کے سامنے رسوا کردیا

تینوں پر آتشیں اسلحہ رکھنے، خطرناک مقصد کے لیے ہتھیار استعمال کرنے اور چھپانے سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک جاری تفتیش کا حصہ تھیں اور باضابطہ کارروائی کے بعد انہیں قید کی سزا بھی دی جا سکتی تھی۔ تاہم اندرجیت سنگھ گوسل کو 25 ستمبر کو ضمانت مل گئی۔

مزید پڑھیں: کینیڈا اور انڈیا کے سفارتی تنازع میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام کیوں آیا؟

یہ پہلا موقع نہیں جب گوسل کو کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہو۔ نومبر 2024 میں برامپٹن کے ہندو سبھا مندر میں پرتشدد واقعے کے بعد بھی انہیں گرفتار کیا گیا تھا لیکن فوراً ضمانت دے دی گئی تھی۔

بھارت اور کینیڈا کے تعلقات

بھارت اور کینیڈا کے تعلقات ماضی میں خالصتانی علیحدگی پسندوں کے لیے اوٹاوا کے نرم رویے کے باعث کشیدہ رہے ہیں، تاہم حالیہ گرفتاریوں نے نئی دہلی کو اس ضمن میں پر امید کردیا تھا لیکن اس قدر جلد ضمانت ملنے پر بھارت نالاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں