آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بدولت اب ہفتے میں صرف 4 دن کام کرنا ہوگا؟

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’نویڈیا (Nvidia) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنسن ہوانگ کا کہنا ہے کہ دنیا اس وقت ’اے آئی انقلاب‘ کے آغاز پر ہے اور مصنوعی ذہانت (AI) کا تیز رفتار استعمال سماجی رویّوں میں بڑی تبدیلی لائے گا، جیسا کہ ماضی کے ہر صنعتی انقلاب نے سماج میں تبدیلیاں پیدا کیں۔

ان کے مطابق ممکنہ طور پر مستقبل میں ہفتے میں 4 دن کام کا خیال ایک حقیقت کا روپ دھار لے گا۔

یہ بھی پڑھیں سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں 4 دن کام اور اوقات کار بھی کم کرنے کا اعلان

فاکس بزنس نیٹ ورک کے پروگرام ’دی کلا مین کاؤنٹ ڈاؤن‘ میں بات کرتے ہوئے ہوانگ نے کہا:
’مجھے ڈر ہے کہ مستقبل میں ہم آج سے زیادہ مصروف ہو جائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ آرتیفیشل انٹیلی جنس وقت طلب کاموں کو سیکنڈز میں مکمل کر دیتی ہے، اس لیے کمپنیاں زیادہ تیزی سے نئے خیالات پر عمل درآمد کر سکیں گی۔

جنسن ہوانگ

صنعتی انقلاب اور سماجی تبدیلیاں

ہوانگ نے یاد دلایا کہ صنعتی انقلاب کے بعد 7 دن یا 6 دن کا ورک ویک کم ہو کر 5 دن کا ہو گیا تھا۔ اب اے آئی کی بدولت ’4 دن کا ورک ویک‘ متعارف ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق پیداوار میں اضافہ ہو گا، جی ڈی پی بڑھے گی اور نئے روزگار سامنے آئیں گے۔

’کچھ نوکریاں ختم ہوں گی، کچھ نئی ایجاد ہوں گی، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ ہر نوکری تبدیل ہو گی۔‘

ہفتے میں 4 دن کام کی کامیاب مثالیں

رپورٹس کے مطابق برطانیہ، نارتھ امریکا اور نیدرلینڈز میں کئی کمپنیوں نے 4 روزہ ورک ویک آزمایا ہے، جس سے پیداوار میں 24 فیصد اضافہ، ملازمین کے بوجھ میں کمی اور نوکری چھوڑنے کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ زیادہ تر ملازمین نے اس شیڈول کو اپنانے کے بعد دوبارہ 5 دن کے ورک ویک پر جانے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں ہفتے میں چار دن کام ، شارجہ میں تجربہ کامیاب

ہوانگ کا ماننا ہے کہ اے آئی پر مبنی معاشی ترقی معیارِ زندگی بہتر کرے گی، لیکن ساتھ ہی زندگی کی مصروفیت بھی بڑھے گی۔ وہ اسے ایک ’انقلابی دور‘ قرار دیتے ہیں جس میں ہر ملازمت اور ہر صنعت کسی نہ کسی شکل میں بدل جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

کیا عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے