ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کے کھلونے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی پولیس نے ایک 41 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کا لیگو (Lego) چوری کیا۔ پولیس کے مطابق یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں خوردہ سامان کی چوری کا اتنا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگو کی 90ویں سالگرہ، 94 ہزار بلاکس کا کیک تیار

پولیس کے مطابق رائل پارک ایڈیلیڈ کے مغربی مضافات میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران تقریباً 2 ہزار 500 چوری شدہ اشیا برآمد ہوئیں جن میں 1 ہزار 700 سے زائد سیل پیک لیگو سیٹس شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جان ڈی کانڈیا نے بیان میں کہا کہ ’یہ چوری محض ایک چھوٹا واقعہ نہیں بلکہ بڑے پیمانے پر جرائم کی نشاندہی کرتا ہے۔ جو لوگ سستی اشیا آن لائن خریدتے ہیں وہ نادانستہ طور پر ایسے جرائم کو تقویت دیتے ہیں۔‘

یہ گرفتاری ’آپریشن میژر‘ کے تحت عمل میں آئی، جو مارچ 2022 میں دکانوں سے چوری اور بار بار جرم کرنے والے ملزمان کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

پولیس کے مطابق اب تک اس آپریشن کے دوران تقریباً 6 ہزار وارداتوں کو ملزمان سے جوڑا جاچکا ہے جبکہ 2 ہزار 425 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں چوری کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کا سہرا اس آپریشن کے سر جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟