پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو 105 ٹن امداد روانہ کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیےامداد
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن انسانی ہمدردی کی امداد روانہ کی ہے۔
Following my telephone call with Foreign Minister Muttaqi, the Government of Pakistan today dispatched 105 tons of humanitarian relief assistance to Afghanistan.
The consignment includes essential food items, medicines, tents, blankets, and bubble mats, aimed at supporting those…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 3, 2025
اسحاق ڈار کے مطابق اس امدادی سامان میں بنیادی غذائی اشیا، ادویات، خیمے، کمبل اور ببل میٹس شامل ہیں، جنہیں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کی معاونت کے لیے بھیجا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے سروسامانی میں رات گزارنے پر مجبور
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں افغانستان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔