پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے آج پاکستان ایئر فورس کے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز پر ترک وفد کا پرتپاک اور دوستانہ استقبال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کے بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول، جاری دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی میدانوں میں مشترکہ سرگرمیوں کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ترک کمانڈر کے پہنچنے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی: صدر مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے 488 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نواز دیا

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر زور دیا، جو مشترکہ مذہبی عقائد، ترجیحات اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک کیڈٹس کا پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان میں تربیت کے لیے پہلا گروپ آنا دونوں ایئر فورسز کے درمیان پائے جانے والے اعتماد اور دیرپا تعلقات کا اہم سنگ میل ہے۔

جنرل ضیا جمال کادی اوغلو نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت کے ساتھ تنازعے میں شاندار کارکردگی اور قومی خودمختاری کے دفاع کی تعریف کی۔ ترک افواج نے پاکستان ایئر فورس کی عملی حکمت عملی اور تجربات سے استفادے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تاکہ اپنے فوجی دستے کی تیاری اور حربی حکمت عملی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی

ملاقات میں دونوں ممالک کے ایئر فورسز نے مشترکہ تربیت، آپریشنل مشقیں اور کثیرالجہتی جنگی حکمت عملیوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترک وفد نے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی اور فضائی جدت میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔

پاکستان اور ترکی کے فضائیہ کے سربراہان نے باہمی تجربات سے استفادہ کرنے اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس دورے نے دونوں برادرانہ ممالک کی مشترکہ دفاعی وابستگی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟