اشرف سدپارہ نے چوٹی نہیں انسانیت کی معراج سر کرلی

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلند و بالا برف پوش نانگا پربت کو سر کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے مگر اشرف سدپارہ نے اس سے بھی بڑا کارنامہ کر دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: 46 کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر جھنڈے گاڑ دیے

چوٹی کی جانب بڑھتے ہوئے جب انہوں نے ایک کوہ پیما کو بے یار و مددگار پایا تو انہوں نے اپنا سفر وہیں روک دیا۔ شدید موسمی حالات، کم آکسیجن اور جسمانی تھکن کے باوجود اشرف سدپارہ نے انسانی جان بچانے کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔

مزید پڑھیے: ریسکیو ٹیم نے مراد سدپارہ کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی

انہوں نے کسی میڈیا، تمغے یا شہرت کی پرواہ کیے بغیر خاموشی سے ایک بے مثال قربانی دی۔ اشرف سدپارہ نے دنیا کو دکھایا کہ اصل عظمت چوٹی سر کرنے میں نہیں بلکہ راستے میں گرنے والے کو سہارا دینے میں ہے۔ ان کا یہ عمل کوہ پیمائی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دیکھیے محمد رضا کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp