وی ورلڈ: پاک سعودی تعلقات عصری اور تاریخی دونوں اعتبار سے انتہائی اہم ہیں، ڈاکٹر طلحہ

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز کے نمائندہ برائے سعودی عرب ڈاکٹر طلحہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی نوعیت نہ صرف عصری اعتبار سے اہم ہیں بلکہ یہ تاریخی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ہمارے بھائی ہیں، ہمیشہ کے لیے بھائی، ترجمان پاک فوج کا پاک سعودی تعلقات کو خراج تحسین

وی نیوز کے پروگرام وی ورلڈ میں گفتگو ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ گہرائی اور مضبوطی آئی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے: پاک سعودی تعلقات میں مزید بہتری اور اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر طلحہ

انہوں نے کہا کہ سنہ 2024 میں پاکستان نے سعودی عرب کو 710 ملین ڈالر کی برآمدات کیں جو سال 2023 کے مقابلے میں 3 ملین ڈالر زیادہ تھیں۔

مزید پڑھیں: پاک سعودی تعلقات کی تاریخ: سعودی عرب کب کب کام آیا؟

ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے جو 3 ارب ڈالر دیے تھے ان کی واپسی کی مدت میں اضافہ بھی کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب کی جانب سے جو 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے کیے گئے تھے ان کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp