سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر کی ملاقات، فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز ریاض میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال، بالخصوص فلسطین میں تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیرِ نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر، وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیرِ مملکت و قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان نے شرکت کی۔

اماراتی وفد میں ابو ظہبی کے نائب حکمران و قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان، صدارتی دیوان کے نائب چیئرمین برائے خصوصی امور شیخ حمدان بن محمد النہیان، صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد النہیان، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشمسی، وزیرِ سرمایہ کاری محمد بن حسن السویدی، صدارتی دفتر برائے اسٹریٹجک امور کے چیئرمین ڈاکٹر احمد مبارک المزروعی اور سعودی عرب میں اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف النہیان شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp